بھٹکل:5/مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل سے منگلورو جانےو الے مسافروں کو ریاستی حکومت کے وزارت ٹرانسپورٹ کی طر ف سے راحت بخش ، ائیرکنڈیشنز سواریوں کا کے ایس آرٹی سی بورڈ کے صدر اور بیندور کے رکن اسمبلی گوپال پجاری نے اتوار 5 مار چ کو بھٹکل بس اسٹانڈ میں ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے افتتاح کیا۔
افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کرناٹکا کی وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے بھٹکل اور منگلورو کے درمیان آرام دہ سواری ’’والوؤ بس ‘‘سرویس کے لئے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس کو مسلسل کوششوں کے بعد پورا کیا گیا ہے۔ بھٹکل سے منگلورو کے درمیان ہرروز 6 والوؤ بس دوڑیں گی ، انہوں نے عوامسے خاطرخواہ استفادہ کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر انہوں نے کے ایس آرٹی سی اترکنڑا ضلع کے ڈی سی محمد حفیظ اللہ کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ آج کی ان بسوں کو جاری کرنے میں ان کی محنت و کاوشوں کا بڑا حصہ ہے ۔ عوام ان سہولیات سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے تو بسیں جاری رہیں گی ورنہ محکمہ کی طرف سے دباؤ پڑے گا کہ کلکشن کم ہورہاہے توسہولت جاتی رہے گی۔ رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر دن بھٹکل سے بےشمار لوگ طبی علاج، تجارتی غرض اور دیگر معاملات کے لئے سفر کرتے رہتے ہیں، ان بسوں کی شروعات سے مسافروں کوآسانی ہوگی ۔
محتشم منڈے صاحب نےبھٹکل اور منگلورو کے درمیان بس جاری کرنے پر ٹرانسپورٹ بورڈ صدر گوپال پجاری کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے عوام کے لئے ایک بہترین سہولت فراہم کی ہیں جس پر ہم آپ کو مبارکباد دیتے ہیں اس موقع پرمحتشم منڈے سائب نے تینمطالبات رکھے ایک یہ کہ منگلورو سے بھٹکل کے لئے نکلنے والی آخری بس کا وقت 03-45 طئے کیا گیا ہے، اس کو بدل کر شام 06-30کریں ، تاکہ واپس آنے والے مسافروں کے لئے سہولت ہو، دوسرے کہ اس روٹ کی بسوں کو منی پال جانا لازمی قرار نہ دیں، کیونکہ منی پال کے لئے بسوں کی کافی سہولیات ہیں اسی لئے جلدی منگلورو پہنچنے کے لئے منی پال کو رد کیاجائے۔ محکمہ کی طرف سے بھٹکل سے منگلورو کے لئے 225روپئے ٹکٹ کو کم کرکے 200 روپئے کرنے کا بھی انہوں نے مطالبہ کیا،اور صدر بورڈ گوپال پجاری نے محتشم منڈے صاحب کے تینوں مطالبات کو وہیں پر منظوری دیتے ہوئے متعلقہ آفیسر کو حکم دیا ہے کہ اسی وقت سے اس پر عمل کیا جائے ۔
اس موقع پر ضلع پنچایت ممبر کرشنا گوڈا ، تنظیم نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری، جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری، جالی پٹن پنچایت صدر عبدالرحیم ، منگلورو زون کے آفیسر وی آئی ہیگڈے ۔ بھٹکل ڈپو مینجر وائی کے باناولیکر ، کانگریس لیڈر راجو پجاری ، بھٹکل بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک ، منکی بلاک کانگریس صدر چندرشیکھر گوڈ ا ودیگر کافی حضرات موجود تھے۔